حکومت نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا د یا، عاطف چودھری

حکومت نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا د یا، عاطف چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عاطف چودھری نے حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے غریب عوام کا جینا اس حکومت نے مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت اپنی نا اہلی کی سزا غریب عوام کو دے رہی ہے حکمران اپنی عیاشیاں اور لوٹ مار بند کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہیں۔

اگر حکو مت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو پھر ہم اپنے قائد کی آواز پر نہ صرف اسمبلی کے اندر احتجاج کریں گے بلکہ عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4