مانگا منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی میاں بیوی زیورات و نقدی سے محروم

مانگا منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی میاں بیوی زیورات و نقدی سے محروم

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں میاں بیوی کو روک کر ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی اسلحہ سے مسلح ڈاکو لوٹ کر فرار ۔ڈاکو نے دہشت گردی پھلانے رائیونڈ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے ٹریفک کا نظام درہم تفصیلات کے مطابق لٹنے والے میاں بیوی نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کرکے 15پر کال کر دی ۔تھانہ مانگا منڈی پولیس تقریباً1گھنٹے بعد موقع پر پہنچ گئی بتایا گیا ہے کہ للیانی شہر کا رہائشی بلال احمد پھولنگرکے قریب گاؤں سے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اپنے گھر جا رہا تھا جب وہ رائیونڈ تھانہ مانگا منڈی دن کے 9بجے امجد فیکٹری کے قریب پہنچے تو ہنڈا 125پر اسلحہ سے مسلح ڈاکو ؤں نے روک لیا اور زبردست تشدد کا نشانہ کرکے اس کی بیوی کے کانوں اور ہاتھوں سے ایک لاکھ روپے مالیت کے 2تولہ طلائی زیورات چھین لیا اور بلال احمد سے 10ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ مانگا منڈی رابطہ کیا تو موقع پر منشی نے لاعملی کا اظہار کیا اور موقع پر پولیس کی گشت والی گاڑی میں سوار ملک سرفراز احمد اے ایس آئی نے کہا ڈکیتی تو ہوئی ہے مگر ابھی نہیں بتا سکتا ہوں سرکل رائیونڈ کے اے ایس پی سے رابطہ کیا تو اس کے پی اے صابر حسین نے ٹیلی فون آٹھایا اور کہا کہ ڈکیتی کی خبر ہم کو بھی مل گئی ۔

مزید : علاقائی