پنجاب بھر میں کومبنگ، سرچ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری

پنجاب بھر میں کومبنگ، سرچ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری

لاہو ر(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی ہدایت پرصوبے کے تمام اضلاع میں کومبنگ، سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اسی سلسلے میں میانوالی پولیس نے سرچ ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنزکے دوران اسلحہ،گولیاں، منشیات ، موبائل فونز اور جواریوں کو رقم سمیت گرفتار کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگرنے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی میانوالی ، موسیٰ خیل، داؤد خیل، ہرنولی، چھاپڑی اور عیسیٰ خیل کی حدود میں آج 132 گھروں کو چیک کیا گیا۔

دوران آپریشنز 117 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 105کوجانچ پڑتال کے بعدچھوڑ دیا گیاجبکہ B کیٹیگری کے دو عدالتی مفرروں کے علاوہ 12 افراد کو گرفتارکیا گیااور 08 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ دوران آپریشنز 01 کلاشنکوف ، 02 رائفلیں، 02 پسٹل، میگزین ، گولیاں، 500 گرام چرس ،02 عدد موبائل فونزبرآمدہوئے اور 03 جواریوں کو 5270 روپے رقم کے ساتھ گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید : علاقائی