ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ، مزاحمت پر خاتون پر تشدد

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ، مزاحمت پر خاتون ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -مزاحمت پر ایک خاتون کوبد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں تین ڈاکو خواتین سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ گلشن راوی شادی سے واپسی پرمسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرمیاں بیوی کولوٹ لیااورموقع سے فرار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی کے علاقہ مون مارکیٹ کے نزدیک اسلام بھٹی اوراس کی اہلیہ فوزیہ جوکہ سمن آباد کے رہائشی ہیں رات گئے شادی سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں شہنائی روڈ پرڈاکوؤں نے ناکہ لگا کران کا راستہ روک لیااورگن پوائنٹ پران سے 13ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فون ،کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں اورسونے کے کانٹے بھی نوچ لیے اس واردات پرمزاحمت کرنے پرشہری اسلام بھٹی کی اہلیہ فوزیہ کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرابتدائی کاروائی مکمل کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قے میں فا روق کے گھر میں دوڈاکوگھس گئے اور گھر میں فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مصطفی آ با دکے علا قہ میں حسن کے گھرمیں دن دیہاڑے تین ڈاکو گھر میں گھس گئے اور گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ فیصل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اعجا ز کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ملت پا ر ک کے علا قہ میں جمیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،لا ڑ ی اڈہ کے علا قہ میںیو سف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 78ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شا ہد رہ ٹا ؤ ن میں اشفا ق،شا دبا غ میں شہبا زکی گاڑیاں اورمستی گیٹ میں جمیل ،اچھر ہ میں صا دق،رائیو نڈ میں شبیر ،مغل پو رہ میں شہبا ز اورچو ہنگ میں سر مد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی