فیڈرل اردو یونیورسٹی کرپشن کیس: غلام بشیر بگئیوساتھی سمیت گرفتار

فیڈرل اردو یونیورسٹی کرپشن کیس: غلام بشیر بگئیوساتھی سمیت گرفتار

لاہور(خبرنگار) نیب لاہور نے فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہونے والی مالی بدعنوانی کے کیس میں سابق وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال کے ڈائریکٹر پروٹوکول غلام بشیر بگئیو اورساتھی ملزم شمیم احمد بگیؤ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کے مطابق ملزم ڈائریکٹر پروٹوکول غلام بشیر نے غیر قانونی طور پر 25لاکھ جبکہ شریک ملزم شمیم احمد بگیؤ نے اپنے اکاؤنٹ میں50 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر جمع کرائے ۔ دونوں ملزمان نے اس سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم ڈاکٹرظفر اقبال سے مبینہ طور پرسازباز ہوکریونیورسٹی کے اکاونٹ سے مجموری طور پر 75لاکھ روپے ہتھیائے ہیں۔نیب لاہور اس سے قبل فیڈرل اردو یونیورسٹی کرپشن کیس میں مالی بدعنوانی کے مرتکب ہونے کے الزام میں اس سے قبل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال ،سابق رجسٹرارڈاکٹر فہیم الدین اور نعیم امجد ڈائریکٹر لاہور کیمپس کو گرفتار کررکھاہے ۔

مزید : علاقائی