2افراد نوسربازی کا شکارہو کر زندگی کی بازی ہار گئے

2افراد نوسربازی کا شکارہو کر زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور (خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں2افراد نوسربازی کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئے پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے بیگم کوٹ کا رہائشی علی نامی شخص شاہدرہ میں واقع مزار پرزیارت پرگیاجہاں پرنوسربازوں نے تبرک کے آڑ میں اسے نشہ آور چیز کھلادی جس سے اس کی موت ہوگئی جبکہ نوسرباز اس کے پاس موجود تمام رقم اورموبائل لے کررفوچکر ہوگئے۔جبکہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں مالشیوں نے قصور کے رہائشی کومالش کرنے کے دوران کلوروفام سونگھادیاجس سے اس شخص کی موت واقع ہوگئی اور نامعلوم مالشیا مقتول سے جیب سے ہزاروں روپے کی نقدی اورموبائل فون تھے لے کرفرار ہوگیا ۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پورسٹارٹم کے لیے منتقل کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

مزید : علاقائی