مصطفی ٹاؤن :رنجش کی بنا پر قتل ہونے والا 65سالہ یوسف سپرد خاک

مصطفی ٹاؤن :رنجش کی بنا پر قتل ہونے والا 65سالہ یوسف سپرد خاک

لاہور (خبرنگار)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں رنجش کی بنا پر قتل ہونے والے 65سالہ شخص کی لاش پورسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ کرامت کالونی کے رہائشی 65سالہ یوسف نے 2007میں دوبھائیوں جاوید اورشبیرکے خلاف مقدمہ درج کروایاتھا۔ جس کی پاداش میں انہیں 2سال جیل کاٹنی پڑی دو روز قبل یوسف سودا سلف لینے کے لیے بازار جا رہا تھا کہ راستہ میں جاوید او رشبیر نے اسے روک کر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اہل علاقہ نے زخمی یو سف کور فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ جانبر نہ ہو سکاپولیس نے مقتول کے بھائی رب نواز کی مدعیت میں درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ گزشتہ روز پولیس نے پورسٹماتم کا عمل مکمل ہونے کے بعد لا ورثا کے حوالے کر دی جسے سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا ۔

مزید : علاقائی