بیگناہ شہری پر تشدد کے الزام میں ایس ایچ او مصطفی آباد،انچارج انویسٹی گیشن سمیت 6اہلکار معطل

بیگناہ شہری پر تشدد کے الزام میں ایس ایچ او مصطفی آباد،انچارج انویسٹی گیشن ...

لاہور( خبرنگار)سی سی پی او لاہور کیپٹن رٹائرڈ محمد امین وینس کے حکم پر بے گناہ شہری پر تشدد کرنے الزام میں ایس ایچ او مصطفی آباد اور انچارج انوسٹی گیشن مصطفی آباد سمیت چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انچارج انوسٹی گیشن مصطفی آباد پولیس میاں مدثر نے ایک لڑائی جھگڑا کے کیس میں دو بھائیوں رزاق وغیرہ کو تشدد کیا جس کا سی سی پی او لاہور نے کا نوٹس لیا ۔جس پر انچارج انوسٹی گیشن مصطفی آباد میاں مدثر ،ایس ایچ او مصطفی آباد حسن عسکری اور چار ملازمین صابر ،جمیل ،شہباز اور محرر اکبر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی