کرسمس: 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے: عمارہ اطہر
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کرسمس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ اس موقع پر 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سیکیورٹی عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر میں 551 چرچزکو فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔پولیس کے 10 ہزار سے زائد اہلکاراور افسر آن ڈیوٹی ہوں گے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی نے کہا کہ 123 چرچز کو سکیورٹی کے حوالے سے اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح 18 پارکس اور 128 کرسچین آبادیوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ہنگامی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
B