نشتر کالونی: جوئے کے تنازع پر قتل ہونے والا نوجوان سپر د خاک

نشتر کالونی: جوئے کے تنازع پر قتل ہونے والا نوجوان سپر د خاک

لاہور (خبرنگار)نشتر کالونی کے علاقہ میں جوئے کی رقم کا تقاضہ کرنے پرلڑائی کے دوران قتل ہونے والے 30سالہ نوجوان کوسوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشتر کالونی میں 30سالہ اویس نامی نوجوان کو اس کے ساتھی جواریوں نے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے مقتول کے والد بشارت کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گزشتہ روز پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کوورثا ء کے حوالے کردیا،لاش کے گھر آنے پرکہرام برپاہوگیامقتول کی والدہ اوربہنوں پر غشی کے دورے پڑتے رہے بعد ازاں مقتول کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پرچھاپے مارے تاحال ملزمان تالے لگا کرفرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی