داتا دربار : موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ارکان‘ ایک شراب فروش گرفتار

داتا دربار : موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ارکان‘ ایک شراب فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے مختلف کاروائیوں میں موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان سمیت شراب فروش کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے چور گینگ کے 2 ملزمان غلام اور عباس کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ2 موٹر سائیکلیں5موبائل فون، 1پسٹل اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاجبکہ دوسری کاروائی میں پولیس نے پرویز عرف سلیم نامی شراب فروش کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی