سول کورٹ میں30لاکھ کی لاگت سے ججوں کیلئے جم کا قیام

سول کورٹ میں30لاکھ کی لاگت سے ججوں کیلئے جم کا قیام

لاہور(نامہ نگار)ایل ڈی اے کمپلیکس سول کورٹ کے پانچوں فلورپرججوں کی فٹنس کے لئے جم کلب بنا دیا گیا ہے ،جہاں ججز عدالتی اوقات کے بعد فٹنس کے لئے ایکسرسائز کریں گے،سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے گزشتہ روزجم کاباقاعدہ افتتاح کردیاہے۔سول کورٹ ایل ڈی اے کمپلیکس میں ججوں کی فٹنس کے لئے پانچویں فلور پر30لاکھ کی لاگت سے جم کلب بنایا گیاہے،جہاں پر ایکسرسائز کے لئے جدید مشینری رکھی گئی ہیں،فاضل جج صاحبان، جن میں لیڈیزججز بھی شامل ہیں، عدالتی اوقات کے بعد جم کر سکیں گے۔ جم کا افتتاح سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے کیا، بعد میں انہوں نے مساج مشین سمیت دیگرمشینری کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پرسیشن جج نے کہا کہ ججوں کے لئے جم ان کی فٹنس قائم رکھنے کے لئے بنایا گیاہے، وہ خود بھی یہاں آیاکریں گے ۔فاضل جج صاحبان نے جم قائم کرنے کے اقدام کوسراہاہے اور ان کا کہنا ہے کہ کام کے ساتھ ساتھ فٹنس بھی بہت ضروری ہے۔

Back

مزید : علاقائی