جائیداد کاتنازعہ ، بہن کو قتل کی دھمکیوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے جائیداد کے تنازعے پر حقیقی بھائی کی جانب سے بہن کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج مستحسن منہاس نے نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ2007 ء میں والد کی وفات کے بعد درخواست گزار کا بھائی وارثتی جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہا ہے،وراثتی حصہ مانگنے پر بھائی جاوید متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دے رہاہے،بھائی کے خلاف متعلقہ تھانے میں بھی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،درخواست گزار کے بھائی نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے جس کے باعث پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے ۔