اداکارہ عائشہ ثناء کی سائبر کرائم کے مقدمے میں درخواست بریت پروکلا ء طلب

اداکارہ عائشہ ثناء کی سائبر کرائم کے مقدمے میں درخواست بریت پروکلا ء طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف سائبر کرائم کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل کے روبروا ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اداکارہ عائشہ ثناء پر سوشل میڈیا پر غیرقانونی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جبکہ عائشہ ثنا ء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا،کسی کی کوئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈنہیں کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ جھوٹے مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

مزید :

علاقائی -