سیشن کورٹ میں وکلا ء نے موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر درگت بنا ڈالی

سیشن کورٹ میں وکلا ء نے موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر درگت بنا ڈالی

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں وکلا ء کے موبائل چوری کرنے والا موبائل چورگذشتہ روز پکڑا گیا،دوران چیکنگ چور سے دو موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ، بعد ازاں چورکوسکیورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کے حوالے کردیاگیاہے۔وکلاء نے اس کی درگت بنانے کے بعد سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا،ملزم مسجد میں وکلاء کے وضوکے دوران کوٹ سے موبائل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتوں پکڑا گیاہے،موبائل چوری کرنے والا کا نام عمر تایا جارہا ہے ،مذکورہ چور کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی