دو کمسن بیٹیاں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

دو کمسن بیٹیاں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے دو کمسن بیٹیاں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ عدالتی حکم پر گرین ٹاؤن پولیس نے دونوں کمسن بیٹیوں کو باپ سمیت عدالت میں پیش کیا ۔ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے شمائلہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شوہر نے معمولی جھگڑے کے بعد گھر سے نکال دیا۔شوہر وسیم نے کمسن بیٹیاں 5سالہ آصفہ اور تین سالہ عاصمہ کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔کمسن بیٹیاں ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں،دونوں کمسن بیٹیوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -