سب انسپکٹر اچھرہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب

سب انسپکٹر اچھرہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہری پر تشدد کرنے اوررشوت لینے پرسب انسپکٹر اچھرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی او لاہور سے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے شہری محمد مدثر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر اچھرہ ارشاد احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ درخواست گزار کو ہراساں کیا اور تھانے لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا،سب انسپکٹر نے درخواست گزار کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی بھی دھمکی دی اور شخصی ضمانت پر مبینہ طور پر20ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑاتھا۔

مزید :

علاقائی -