تھانہ لاری اڈہ کے 2سب انسپکٹرز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

تھانہ لاری اڈہ کے 2سب انسپکٹرز سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پرتھانہ لاری اڈا کے دو سب انسپکٹرز سمیت 4پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے سب انسپکٹر غلام مصطفی، محمد اجمل ،ہیڈ کانسٹیبل سلیم خان، افتخار احمد اور رفاقت کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکار بطور گوا ہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،جس کے باعث مقدمات التوا ء کا شکار ہیں،پولیس اہلکار ملزمان پر مقدمات درج کرنے کے بعد پیش نہیں ہو رہے ہیں،پولیس اہلکاروں کو عدالت کی جانب سے نوٹسز بھی دئیے جا چکے ہیں۔

مزید : علاقائی