ڈی جی ولڈ سٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

ڈی جی ولڈ سٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے تاجر حاجی رفیع کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ2013 ء میں ایل ڈی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپرشن شروع کیا لیکن ڈی جی والڈ سٹی نے اس آپریشن کو رکوا دیاجس پر عدالت سے رجوع کرنے پر دوبارہ آپریشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھالیکن ابھی تک عدالت کے 20 مارچ کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،عدالت اس کا نوٹس لے اورڈی جی والڈسٹی کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کاحکم دے ، عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

ڈی جی والڈ سٹی

مزید : علاقائی