نواز شریف ‘ مریم نواز کو پروٹوکول وفاقی و پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

نواز شریف ‘ مریم نواز کو پروٹوکول وفاقی و پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور ہدایت کی آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کی راہنما عندلیب عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی کو سرکاری پرٹوکول دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، عدالت کے روبرور درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے پیش ہو کر جواب داخل کروانے کی مہلت دینے کی استدعا کی ،جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ ہر صورت میں پنجاب اور وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

مہلت

مزید : علاقائی