نوازشریف سمیت اہم ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاق و پیمرا کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، مریم اورنگ زیب، سعد رفیق، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت دیگر راہنماؤں کے خلاف دائر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر وفاق اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں دانیال عزیز، مریم اورنگ زیب، سعد رفیق اورمخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر راہنماؤں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ سے نااہلی کے فیصلے بعد نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن)کے رہنما عدلیہ کے خلاف مسلسل نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز کے ٹویٹس بھی میڈیا پر نشر کئے جا رہے ہیں ۔
وفاق ،پیمرا؍ نوٹس