4سیشن ججزسمیت ماتحت عدالتوں کے 8ججوں کے تبادلے، تعیناتیاں
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 4سیشن ججوں سمیت ماتحت عدالتوں کے 8ججوں کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججوں میں سے عبدالغفار کو صارف عدالت ملتان ، آصف مجید اعوان کو پنجاب سروس ٹربیونل ، محمد سرفراز اختر کو صارف عدالت منڈی بہاؤالدین اور صہیب احمد رومی کو صارف عدالت سیالکوٹ کا جج تعینات کرنے کے لئے ان کی خدمات حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج ثوبیہ خالد کا فیصل آباد سے میلسی ، خالد حیات کا میلسی سے فیصل آباد ،اسماء رشید کا فیصل آباد سے ساہیوال اور نائلہ نصیر کا ساہیوال سے فیصل آباد تبادلہ کردیا گیا ہے ۔
تبادلے ، تعیناتیاں