ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات 16 جنوری سے شروع ہوں گے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات 16 جنوری سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے زیر انتظام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر تحریری امتحانات 16 جنوری سے شروع ہوں گے جو 24 جنوری تک جاری رہیں گے۔ تحریری امتحان میں 2419 امیدوار شرکت کریں گے جن کو رول نمبر سلپس کوریئر سروس کے ذریعے بھیج دی گئی ہیں جبکہ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میلز بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں امتحانات کے حوالے سے انفارمیشن اور رول نمبر سلپس لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ www.lhc.gov.pk سے بھی ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ امتحانات کے حوالے سے امتحانی مراکز لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں قائم کئے گئے ہیں۔

ججز امتحانات

مزید : علاقائی