میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کی عدم مستقلی پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس

میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کی عدم مستقلی پر توہین عدالت کی درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورکے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار عرصہ دراز سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مختلف عہدوں پر کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں مگر انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا جبکہ محکمہ نے متعدد ملازمین کو مستقل کر دیا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو درخواست گزاروں کو مستقل کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کاحکم دے چکی ہے،اس کے باوجود میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 300ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جا رہا ۔

نوٹس

مزید : علاقائی