پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے اہل ملازمین کی سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر ترقی کیلئے تحریری امتحانی شیڈول جاری

پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے اہل ملازمین کی سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر ترقی کیلئے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لا ہور ہائیکوٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے اہل ملازمین کی سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر ترقی کے لئے تحریری امتحانی شیڈول جاری کر دیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور پنجاب بھر کے اضلاع کے سیشن ججوں کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے گریڈ 17 کے سیشن سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں کیلئے 94 امیدواروں کو تحریری امتحان کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ہے، گریڈ 17 کے سیشن سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں کیلئے انگلش کمپوزشن کا امتحان 13 جنوری کو صبح نو بجے ہو گااور سروس رولز اینڈریگولیشنز کا پیپر بھی 13 جنوری کو دوپہر 1 بجے ہو گا، مراسلے کے مطابق لاہور کے سٹینوگرافرز میں سے شہباز حسین، خرم حفیظ، احسان فرید، سجاد حسین، محمد جاوید، عمران خان ، محمد سجاد، محمد احسن، محمد عمران، کامران قمر، انعام اللہ سندھو اور ریڈر غلام مرتضی کے نام بھی تحریری امتحان کے لئے فائنل کئے گئے ہیں ۔

امتحانی شیڈول

مزید : علاقائی