ڈاکٹر کا سربمہر کلینک دوبارہ کھولنے کاحکم، کوالٹی کنٹرول بورڈ سے 12جنوری کو جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کا سربمہر کلینک دوبارہ کھولنے کاحکم دیتے ہوئے محکمہ کوالٹی کنٹرول بورڈ سے 12جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے صدر بازار کے ڈاکٹر اشفاق احمدکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 15اکتوبر کو ڈرگ انسپکٹر ذیشان علی نے غیر قانونی طور پر کلینک پر چھاپہ مار کر سربمہر کر دیا اور ادویات قبضہ میں لے لیں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ڈاکٹر اشفاق احمد کے پاس طب کی تمام ڈگریاں موجود ہیں اس کے باوجود کلینک سیل کیا گیا ہے ،کلینک کو ڈی سیل کرنے اور قبضہ میں لی گئی ادوایات واپس کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ادویات کو واپس کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے کوالٹی کنٹرول بورڈ سے بارہ جنوری کو جواب طلب کر لیااور درخواست گزار کو تاحکم ثانی کلینک چلانے کا حکم دے دیا ۔
سربمہر کلینک