ابصار عالم کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کے خلاف درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ابصار عالم عہدے کا چارج چھوڑ چکے ہیں اور اگر وفاقی حکومت عدالتی فیصلے سے متاثر ہے تو وہ انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواز پیش کیا کہ ابصار عالم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سے پیمرا فعال نہیں رہا اور اس بنا پر مسائل پیدا ہوں گے اور وفاقی حکومت کے لئے فوری طور پر نئے چیئرمین پیمرا کی تلاش ممکن نہیں ہے لہٰذا تیس روز کے لئے ابصار عالم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا جائے۔
درخواست مسترد