لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیف انفارمیشن کمیشن کو نوٹس

لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انفارمیشن کمشن کی جانب سے لاہور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف انفارمیشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمد ندیم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت میٹرو اورنج لائن ٹرین پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کو دے رہی ہے جس پر پنجاب انفارمیشن کمشن کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے متعلق درخواست دی ہے لیکن پنجاب انفارمیشن کمشن کی جانب سے ٹھیکوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 19 (اے )کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے ،عدالت انفارمیشن کمشن کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دے ، عدالت نے چیف انفارمیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی