ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے سبزہ زار کے رہائشی حامد علی مرزا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ریگولر بل کی ادائیگی کے باوجود گیس کنکشن منقطع کر دیا گیا تھا جس کے خلاف محکمہ میں درخواست بھی دے رکھی تھی مگر اس کے باوجود گیس کا کنکشن بحال نہیں کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے 11جنوری کے حکم کے مطابق گیس کا کنکشن تو بحال کر دیا گیا ہے مگر درخواست گزار کے گھر میں گیس کا پریشر نہیں دیا جا رہا ۔

ایم ڈی سوئی گیس

مزید : علاقائی