محکمہ صحت میں کام کر نیوالے ملازمین کوتنخواہیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صح

محکمہ صحت میں کام کر نیوالے ملازمین کوتنخواہیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر ...

ت کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت میں کام کر نے والے ملازمین کوتنخواہیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر

تے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے حکیم محمد شریف سمیت دیگرکی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سیکڑوں ملازمین عرصہ دراز سے محکمہ صحت میں فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ 2017 ء میں پنجاب بھر کے تمام ملازمین کی خدمات چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں لیکن ستمبر2017 ء میں صوبہ بھرکی ہیلتھ اتھارٹی ختم کر دی گئی۔

اور محکمہ صحت سے ٹرانسفرہونے والے ملازمین کو نہ توواپس لایا گیا اور نہ ہی ان کی تنحواہیں اداکی جا رہی ،عدالت اس کانوٹس لے اور ملازمین کو واپس محکمہ صحت میں بھجوانے اور تنخواہیں کی ادائیگی کا حکم دے جس پر عدالت نے سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

محکمہ صحت

مزید : علاقائی