پنجاب بھرکی یوسی سیکرٹریز آسامیوں کی عدم اپ گریڈیشن کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلہ کا حکم

پنجاب بھرکی یوسی سیکرٹریز آسامیوں کی عدم اپ گریڈیشن کیخلاف درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کی یونین کونسلوں کے سیکرٹری کی اسامیوں کو اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو موقف سن کرقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یونین کونسل49کے سیکرٹری محمدعاشق کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ یکم جولائی 2007 ء میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے لوکل گورنمنٹ کے یونین کونسلوں کے سیکرٹری کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا گیاتھالیکن اب تک اس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،عدالت اس کا نوٹس لے۔

یو سیز سیکرٹریز

مزید : علاقائی