فاٹا کے 9 ارکان پارلیمنٹ حکومتی فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیر سیفران
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے 9 ارکان پارلیمنٹ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں صرف دو ایم این ایز اپنے حلقے کے لئے راتوں رات فیصلے مانگتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مشرف کو ہار پہنائے تھے جبکہ پیپلز پارٹی نے صدارت کے بدلے میں مشرف کو فری ہینڈ دیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے معاملے پر فاٹا کے 9ایم این ایز اور سینیٹرز حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں صرف دو ایم این ایز اپنے حلقے کے لئے راتوں رات فیصلے مانگتے ہیں۔