رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے بغیر صبر سے نہیں بیٹھ سکتے،خواجہ غلام قطب الدین

رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے بغیر صبر سے نہیں بیٹھ سکتے،خواجہ غلام قطب الدین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کل نیشنل مشائخ کونسل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور ،سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ،پیر آف گولڑہ شریف اوردیگر100سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشین نے قومی ختم نبوت مشائخ کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ختم نبوت جیسے حساس مسئلہ پر حکومت نے عوام بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے ۔حالات کچھ بھی ہوجائیں رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے بغیر صبر سے نہیں بیٹھ سکتے ۔دنیا ادھر کی ادھر ہوجائے عاشقان مصطفیؐکے سینوں سے عشق مصطفی کی محبت نہیں نکالی جا سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل مشائخ کونسل کے صدرخواجہ غلام قطب الدین فریدی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کل قومی مشائخ ختم نبوت کانفرنس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ جائے گی ۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔گورنمنٹ ہوش کے ناخن لیں اور حالات کے مطابق درست فیصلے کرے ۔ہم نیشنل مشائخ ختم نبوت کانفرنس میں رانا ثناء اللہ کوعہدے سے الگ کرنے کے لیے سخت ترین پالیسی کا اعلان کریں گے جب تک ختم نبوت کے تمام چوروں کو بے نقاب نہیں کیا جائے گااس وقت تک تحریک سکون سے نہیں بیٹھ سکتے ۔

مزید : صفحہ آخر