مقبوضہ کشمیر برف میں دبے ہوئے ایک اور فوجی کی نعش برآمد

مقبوضہ کشمیر برف میں دبے ہوئے ایک اور فوجی کی نعش برآمد

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فوجی اہلکار کی نعش برآمد ‘ اب تک چار اہلکاروں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پانچ میں سے چار فوجی ا ہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایک اہلکار کی نعش کو تلاش کرنے کے لئے کارروائی جاری ہے ۔ بق گریز سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے زندہ دفن ہونے والے ایک اور فوجی اہلکار کی نعش جس کی شناخت رائفل مین مورتی کے بطور ہوئی ہے برف سے برآمد کی گئی ہے دفاعی ترجمان کے مطابق پانچ میں سے چار اہلکاروں کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ ایک اور اہلکار کی نعش کا پتہ لگانے کے لئے ماہرین کی ٹیموں نے کارروائی شروع کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر