تین روزہ سپیکرزکانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

تین روزہ سپیکرزکانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)تین روزہ سپیکرز کانفرنس (کل)23 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں سپیکرز کانفرنس میں پاکستان سمیت ایران، چین، روس، افغانستان اور تر کی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی خطہ کے ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال جون میں سیؤل میں ہونے والی یورو ایشین سپیکرز کانفرنس کے موقع پر خطہ کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ان 6 ممالک کے سپیکرز کو کانفرنس کی تجویز پیش کی کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے سپیکر قومی اسمبلی کا خطہ کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوں میں اضافے کا نظریہ جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے پائیدار ترقی کے حصول کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے کار فرما ہے۔

سپیکرزکانفرنس

مزید : صفحہ آخر