ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے بعد مشرق وسطیٰ مزید پر خطر خطہ بن گیا، سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ
نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے کسی فریق کی طرف سے یک طرفہ فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔القدس کو دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کا دارالحکومت بنایا جانا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو خطرناک اقدام قرار دیا۔ ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد مشرق وسطی مزید پر خطر خطہ بن چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گوٹیرش نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازعہ کا حل پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کی پیچیدہ صورت حال کے باعث ہم مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد یمن کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔
سیکرٹری جئنرل