سعودی قونصلیٹ نے پاسپورٹ جمع کرانے کیلئے کینسل کیے گئے ڈراپ بکس بحال کر دئیے

سعودی قونصلیٹ نے پاسپورٹ جمع کرانے کیلئے کینسل کیے گئے ڈراپ بکس بحال کر دئیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی قونصلیٹ نے پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کینسل کیے گئے ڈراپ بکس دوبارہ بحال کر دئیے،سعودی قونصلیٹ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ایجنٹوں کی سہولت اور سفارش پر ڈراپ بکس بحال کیے گئے ہیں ،یاد رہے کہ15دن پہلے ڈراپ بکس مالکان کی بلیک میلنگ اور عمرہ ایجنٹوں سے اضافی چارجز کی وصولی کی شکایات پر سعودی سفارت خانے نے تمام ڈراپ بکس کینسل کر دئیے تھے ،ایاٹا ایجنٹوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ جن کمپنیوں کے ایگریمنٹ ہیں وہ براہ راست پاسپورٹ جمع کرا سکتے ہیں 15دن بعد ہی ڈراپ بکس مافیا نے نہ صرف ڈراپ بکس بحال کرا لیے ہیں بلکہ اپنی بلیک میلنگ والی روش دوبارہ شروع کر دی ہے ملک بھر کے عمرہ ایجنٹوں نے ڈراپ بکس کی بحالی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی سخت مانیٹرنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر