2856انرول کمپنیوں سے کوائف لینے کی آج آخری تاریخ

2856انرول کمپنیوں سے کوائف لینے کی آج آخری تاریخ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کے لیے 2856 انرول کمپنیوں سے کوائف لینے کی آج آخری تاریخ، 20 فیصد کمپنیاں بھی کاغذات جمع نہ کرا سکی ملک بھر کے ٹورز اپریٹر نے تاریخ میں تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا وزارت مذہبی امور نے حج2018ء کے کوٹہ کی الاٹمنٹ کے لیے نئی اور پرانی تقریباََ 2856کمپنیوں سے تفصیلی سوالنامہ جاری کر کے کاغذات طلب کر رکھے ہیں اس کے لیے 22دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی آج22دسمبر کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے پرانی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں جبکہ نئی 2012ء کی انرول کمپنیوں میں سے 20فیصد بھی کاغذات جمع نہیں کرا سکی نئی کمپنیوں نے 15دن کی مزید توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر