جوڈیشل کمپلیکس:چیف جسٹس کے احکامات قابل ستائش ہیں: راحیل کامران

جوڈیشل کمپلیکس:چیف جسٹس کے احکامات قابل ستائش ہیں: راحیل کامران

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پاکستان بار کونسل کے رکن بیرسٹر راحیل کامران شیخ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا دورہ جوڈیشل کمپلیکس ملتان اور اس کے نتیجے میں وکلاء اور سائلین کے لئے بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر سابقہ کچہری کی بحالی اور تین ماہ میں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق احکامات قابل ستائش ہیں ،یہ احکامات چیف جسٹس کی قائدانہ صلاحیتوں، مثبت سوچ اور مثبت رویئے کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں عدالتوں کی منتقلی کا لاہور ہائکورٹ کا فیصلہ نہ صرف جلد بازی، بے حسی اور وکلاء وسائلین کے مسائل سے چشم پوشی پر مبنی تھا بلکہ حقیقت پسندی کے منافی اور اشرافیائی ذہنیت کا عکاس تھا۔ صد افسوس کہ اس غلط فیصلے پر نظر ثانی کے لئے چند وکلا ء نے تشدد کا راستہ اپنایا جو کہ قابل مذمت اقدام ہے، ایسے واقعات بار کے لیڈران سے غیر متشدد مگر مؤثر اور مثبت کردار کے متقاضی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر