چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججز میں نئی گاڑیاں تقسیم کیں

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججز میں نئی گاڑیاں تقسیم کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن ججز میں نئی کار گاڑیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ جوڈیشل آفیسران کو بنیادی سہولیات جن میں رہائش گاہیں اور گاڑیاں شامل ہیں فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں پہلے بھی جوڈیشل آفیسران کو گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں اور آج گاڑیوں کی تقسیم کا عمل بھی اس کوشش کی ایک کڑی ہے اور مستقبل قریب میں بھی دیگر جوڈیشل آفیسران کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس طرح جوڈیشل آفیسران کے لئے مختلف سیشن ڈویژن میں رہائش گاہوں کی تعمیر جاری ہے۔ گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی فراہمی سے جوڈیشل آفیسران کے کام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -