سماجی ادارے روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،سرتاج عزیز

سماجی ادارے روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سماجی ادارے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔وہ اتین کو با اختیار بنانے کے لئے سماجی اداروں سے متعلق رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام برٹش کونسل نے ایشیا اور بحرالکاہل کے بارے میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے تعاون سے کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کمیشن نے ملک کے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے ایک مرکز قائم کیا ہے۔نائب چیئرمین نے ایشیا اور بحرالکاہل کے بارے میں اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کاادارہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول خصوصا سماجی اقتصادی اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون کررہا ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ درمیانے اور چھوٹے کاروبار سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے جواقتصادی سرگرمیوں کوفعال بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔
سرتاج عزیز

مزید :

صفحہ آخر -