قومی اسمبلی ، فاٹا بل پھر تاخیر کا شکار ، اپوزیشن کا احتجاج تھوڑا موقع دیں پیش کرینگے : قادر بلوچ

قومی اسمبلی ، فاٹا بل پھر تاخیر کا شکار ، اپوزیشن کا احتجاج تھوڑا موقع دیں ...

اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کا بل پیش نہ ہو سکا ، اپوزیشن کی جانب سے مسلسل نویں روز اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ۔پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی رمیش لال نے کورم کی نشاندہی کی اور کورم ٹوٹ گیا ، دوبارہ گنتی کئے جانے پر کورم پورا نہ ہوسکا ، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے ۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرنوید قمر نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی ایجنڈے میں فاٹابل نہیں ،قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹاسے متعلق نکات راتوں رات نکال لیے جاتے ہیں، حکومت کو دھرنے میں تنہا رہ جانے کے معاملے سے سبق سیکھنا چاہیے ،حکومت کے وزیر نے خود تسلیم کیادھرنے پر حکومت تنہاہوگئی، قومی خزانے سے بھاری رقم ایوان پر خرچ ہوتی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں۔وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا بل پر تھوڑا سا موقع اور دے دیں،فاٹا کے لوگوں کو جو حقوق ملنے ہیں مل جائیں گے،فاٹا بل میں مزید تاخیر نہیں کریں گے جلد پیش کردیاجائیگا۔ اپوزیشن نے صرف فاٹا پر ایک نکتہ ذہن میں رکھا ہواہے ،اپوزیشن کی تین بار حکومت آئی انہیں کبھی فاٹابل لانے کی توفیق نہیں ہوئی، فاٹا ریفارمز بل جلد پیش کیا جائیگا ، مسلم لیگ(ن)نے یہ بیڑا اٹھایا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی ایجنڈے میں فاٹابل نہیں ،قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹاسے متعلق نکات راتوں رات نکال لیے جاتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کو دھرنے میں تنہا رہ جانے کے معاملے سے سبق سیکھنا چاہیے ،حکومت کے وزیر نے خود تسلیم کیادھرنے پر حکومت تنہاہوگئی۔سید نوید قمر نے کہا کہ قومی خزانے سے بھاری رقم ایوان پر خرچ ہوتی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں۔ایوان میں حکومتی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا بل پر تھوڑا سا موقع اور دے دیں،فاٹا کے لوگوں کو جو حقوق ملنے ہیں مل جائیں گے،فاٹا بل میں مزید تاخیر نہیں کریں گے جلد پیش کردیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف فاٹا پر ایک نکتہ ذہن میں رکھا ہواہے ،اپوزیشن کی تین بار حکومت آئی انہیں کبھی فاٹابل لانے کی توفیق نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل جلد پیش کیا جائیگا ، مسلم لیگ(ن)نے یہ بیڑا اٹھایا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی لیں گے۔احتجاجاپیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کے دیگر ارکان قومی اسمبلی سے باہر چلے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد رمیش لال نے کورم کی نشاندہی کردی۔کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیا گیا تاہم بعد ازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی گنتی کی گئی تاہم کورم پورا نہ نکلا تو ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔

قومی اسمبلی

مزید : صفحہ اول