خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر معاشرہ ترقی کی منازل کبھی طے نہیں کر سکتا، شہبازشریف کا قومی دن پیغام

خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر معاشرہ ترقی کی منازل کبھی طے نہیں کر سکتا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اداروں اور محکموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہے۔ یہ دن ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کرنے والی خواتین کو مزید آگے بڑھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر معاشرہ ترقی کی منازل کبھی طے نہیں کر سکتا۔ خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بناکرخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیرکیا جاسکتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پاکستان کے تمام انتظامی اور دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا بھرپور کرادر قابل ستائش ہے۔
ورکنگ ویمن

مزید :

صفحہ آخر -