زرداری ، عمران قادر ی کا ایجنڈا قوم جان چکی، دھرنوں ، سازشوں کے باوجود ملکی ترقی جاری : احسن اقبال

زرداری ، عمران قادر ی کا ایجنڈا قوم جان چکی، دھرنوں ، سازشوں کے باوجود ملکی ...

مریدکے( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دھرنوں ، سازشوں، ہڑتالوں کے باوجود ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا یہ ترقی اور خوشحالی کی ٹرین کو کوئی پٹری سے نہیں اتار سکتا ۔ڈی سی او نارووال علی عنان قمر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد اپنے بیٹے ضلع ناظم احمد اقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس انچارج محمد ارشد ہاکی کوچ کپتان لیاقت کے ہمراہ بائس ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے چار سالوں میں معاشی بد حالی کو شکست دی سازشوں دھرنوں کے باوجود دہشت گردی بد امنی کا خاتمہ کیا ،خوشحالی کا دور شروع کیا سی پیک جیسے عظیم منصوبے قوم کو دئیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ترقی کا ایسا نہ رکنے والا دور شروع کیا جسکی ٹرین اب کوئی پٹری سے نہیں اتار سکتا۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف اور اسکی فیملی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کیساتھ وفا کیوں کی پاکستان کو ایک باوقار ایٹمی ملک کیوں بنایا دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر باتیں کیوں کیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، زرداری، طاہر القادری کے ایجنڈے قوم جان چکی ہے 2018 ء کے انتخابات میں قوم ووٹ کی طاقت سے ان سے انتقام لے گی اور بتا دے گی میاں نوازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے علاوہ یہاں کسی اور پارٹی کی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہا نارووال کی طرح مریدکے سمیت ملک بھر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں جہاں نوجوان نسل کو صحت افزاء کھیل کے مواقع ملیں گے ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول