پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 دسمبر سال کا مختصر ترین دن رہا
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن رہا۔21 دسمبر سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے کیوں۔ اس دن زمین کا جھکاؤسورج سے دور ہوتا ہے۔ جمعرات کو بھی سورج دیر سے نکلا اور وقت سے پہلے غروب ہوا۔برطانیہ میں سال کے مختصر دن کا آغاز صبح 8 بجے تک ہوتا ہے جبکہ اختتام شام 4 بجے کے قریب ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک اپنے مقامی وقت کے حساب سے اس دن کا اختتام کرتے ہیں۔