ایف بی آر نے شو بز ’’پریوں ، شہزادوں کو ٹیکس کے نوٹس بھیج دئے

ایف بی آر نے شو بز ’’پریوں ، شہزادوں کو ٹیکس کے نوٹس بھیج دئے

لاہور(خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نوٹس بھیج دئے۔ جیو نیوز نے بتایاہے کہ ایف بی آر نے فلم اسٹار صائمہ، نور، خوشبو اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے 27 دسمبر تک آمدن، جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اداکارہ صائمہ ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے سال 2013 سے 2016 تک ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کرائے جنہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان اور عارف لوہار کو بھی نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز جاری کردہ نوٹس میں عارف لوہار سے 15 روز کے اندر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹس بھجوائے جائیں گے۔

شوبز شخصیات

مزید : صفحہ اول