سلامتی کونسل میں مسعود اظہرکیخلاف تحریک ویٹو،بھارت کی چین پر کڑی تنقید

سلامتی کونسل میں مسعود اظہرکیخلاف تحریک ویٹو،بھارت کی چین پر کڑی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے چین کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ایک بار پھرمعمولی سیاسی مفادات کیلئے بچا لیا گیا ہے اور بھارت کی طرف سے اسے بین الاقوامی دہشت گرد قراردینے کی کارروائی اور پابندی کو ویٹو کر دیا گیا ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین نے برطانیہ ، فرانس ، امریکہ اور بھارت کی طرف سیمسعود اظہر پر پابندیاں لگانے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا جو کہ پٹھانکوٹ کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا ، چین نے بھارت کی تحریک کو ویٹو کے ذریعے ناکام بنا دیا ۔
مسعود اظہر/قرارداد

مزید :

صفحہ اول -