کراچی،بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج آپس میں لڑ پڑے

کراچی،بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج آپس میں لڑ پڑے

کراچی(آن لائن) بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی انچارج آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث جانثاران بینظیربھٹو کے انچارج بابرسندھو کو فارغ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران میں لڑائی بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے کے الزامات کے باعث ہوئی، جس کے بعد بابر سندھو کو فارغ کیا گیا ، جانثاران بینظیربھٹو کے انچارج کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف کارکنان کی جانب سے بلاول ہاؤس کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔اس موقع پر بابر سندھو نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کو نکلوانے میں کرنل بابر کا ہاتھ ہے، جس کے خلاف کارکنان احتجاج جاری رکھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کی صدر شاہدہ رحمانی کے خلاف بھی بابر سندھو لابنگ کررہے تھے،یہی نہیں شاہدہ رحمانی کے خلاف باقاعدہ جانثاران بینظیربھٹو کے انچارج نے ایس ایم ایس مہم شروع کی تھی، جس کے خلاف پی پی پی خواتین کی صدر نیاعلی قیادت کو آگاہ کیا تو بابر سندھو کے خلاف گلستان جوہرمیں پلاٹ کا تنازع سامنے آگیا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بلاول ہاؤس کے سیکیورٹی انچارج کرنل بابر پہلے سے ہی بابر سندھو کے خلاف تھے ، تاہم انہوں نے موقع ملتے ہی بابر سندھو کو فارغ کرادیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر