نیب نے مختلف ٹی وی چینلزسے نوازشریف اور انکے خاندان کے پروگرامز کی تفصیلات مانگ لیں

نیب نے مختلف ٹی وی چینلزسے نوازشریف اور انکے خاندان کے پروگرامز کی تفصیلات ...

اسلام آباد (آن لائن ) نیب نے مختلف ٹی وی چینلزسے نوازشریف اور ان کے خاندان کے پروگرامز کی تفصیلات مانگ لیں، متعلقہ تفصیلات23دسمبر تک دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے ٹی وی چینلز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کررکھا ہے، ٹی وی چینلزسے نوازشریف کے پروگرامز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں نیب نے ایون فیلڈ پراپرٹیز سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں خط لکھاہے تفصیلات مانگنے کا خط ڈی جی نیب آفس لاہور کی جانب سے 20 دسمبر کو لکھا گیانیب کی متعلقہ تفصیلات23دسمبر تک دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ اور ٹی وی پروگرامز کی تصدیق شدہ کاپی دی جائے،نیب نے ٹی وی چینلزسے حسین اور مریم نواز کے انٹرویوز کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

نیب

مزید : صفحہ اول