حکومتی اتحادی فاٹا اصلاحات نہیں ہونے دے رہے : آفتاب شیر پاؤ

حکومتی اتحادی فاٹا اصلاحات نہیں ہونے دے رہے : آفتاب شیر پاؤ
 حکومتی اتحادی فاٹا اصلاحات نہیں ہونے دے رہے : آفتاب شیر پاؤ

  

اسلام آباد (آئی این پی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اتحادی فاٹا اصلاحات نہیں ہونے دے رہے جو فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے‘ جب سے ٹرمپ آیا ہے اس کی پالیسیوں کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کرنا چاہ رہا ہے‘ ہر ملک ان کی امداد کا طلب گار نہیں ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ نواز شریف کے اتحادی فاٹا اصلاحات نہیں ہونے دے رہے۔ جو فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہم نے اپنا پریشر اور دباؤ جاری رکھنا ہے ہم نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں لان ا ہے ہم فاٹا میں لوکل باڈیز کے الیکشن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ٹرمپ آیا ہے اس کی پالیسیوں کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کرنا چاہ رہا ہے ہر ملک ان کی امداد کا طلب گار نہیں ہے۔

آفتاب شیرپاؤ

مزید : صفحہ اول